مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کیلیے خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی کے 708ویں عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے،اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کیلیے خطرناک اور زہر قاتل ہیں، بہت سی قوتیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان بھی انتشار کا شکار ہے۔ ایک آزمائش ہمارے پڑوس افغانستان میں ہے۔ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی اہم ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے 19دسمبر کواسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اسلامی ممالک کے وزراخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد افغانستان کی بہتری اور خوشحالی پر غور کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ